سری لنکا کو بیل آؤٹ پیکیج دینے کیلئے آئی ایم ایف کے بڑے مطالبے

30  جون‬‮  2022

آئی ایم ایف نے مالی بحران کے شکار سری لنکا کو بیل آؤٹ پیکیج سے پہلے کرپشن کم کرنے، ٹیکسوں میں اضافے اور ایندھن پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں 20 جون سے موجود آئی ایم ایف کے وفد نے 10روزہ  طویل مذاکرات کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ سری لنکا کو معیشت بچانے کیلئے کرپشن کا خاتمہ اور ٹیکسوں میں خاطر خواہ اضافہ کرنا ہو گا۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ بیل آؤٹ پیکیج سے قبل سری لنکا کو مالیاتی خسارہ ٹھیک کرنے اور  فوری طور پر دور رس ٹیکس اصلاحات کرنا ہوں گی۔

آئی ایم ایف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سری لنکن حکام نے اقتصادی اصلاحات کے پروگرام کی تشکیل میں کافی پیش رفت کی ہے،  لنکن حکام کیساتھ بیل آؤٹ پیکیج پر مذاکرات جاری رکھیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سری لنکا نے حال ہی میں ٹیکس میں کٹوتیوں کی واپسی اور توانائی پر سبسڈیز کو کم کیاہے، جب کہ رواں برس ایندھن کی قیمتوں میں 400 فیصد تک اضافہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved