وفاقی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ویڈیوز اور آڈیوز کا جو سیزن آیا ہوا ہے یہ ایڈیٹڈ شدہ ویڈیوز ہیں، ان میں کسی قسم کی کوئی حقیقت نہیں۔
فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیوز اور آڈیوز کا جو سیزن آیا ہوا ہے یہ ایڈیٹڈ شدہ ویڈیوز ہیں، ان میں کسی قسم کی کوئی حقیقت نہیں، ایک آڈیو ٹھیک ہے جسے مریم نواز نے تسلیم کیا، اس میں سنا جا سکتا ہے کہ کیسے میڈیا کا گلہ دبایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جعلی آڈیو، ویڈیو بنانا (ن) لیگ کا وتیرہ بن چکا ہے، مریم نواز اگرسمجھتی ہیں کہ وہ آڈیوز ان کا کیس مضبوط کرسکتی ہیں توعدالت جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج مریم نواز کس منہ سے آزادی صحافت کی بات کرتی ہیں؟ جس طرح آڈیو کا کہا جا رہا ہے کہ اس کی فرانزک ہوئی ہے لگتا ہے کہ اس کی فرانزک کے پیسے مسلم لیگ ن نے دیئے ہیں، نہ آج تک ارشد ملک کی ویڈیو ریکارڈ کا حصہ بنی، نہ ہی یہ ثاقب نثار کی آڈیو کو ریکارڈ کا حصہ بنا رہے ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ آڈیو اور ویڈیوز کے ساتھ ساتھ رسیدیں بھی لے آئیں، اگر عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں تو اسکا ریلیف عام آدمی کو بھی ملے گا۔
وفاقی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ کریمینل لاء پر مشاورت ہو چکی ہے جسے جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، عام آدمی کو اس سے بر وقت انصاف ملے گا۔
عوام کو ریلیف بھی ملے گا
فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں تو اس کا ریلیف عوام کو بھی ملے گا۔ خیال رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 10 فیصد کی نمایاں کمی آئی ہے۔