چین نے بھارت کے مقبوضہ کشمیرمیں جی ٹوئنٹی اجلاس بلانے کی مخالفت کردی

30  جون‬‮  2022

چین نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جی ٹوئنٹی اجلاس بلانے کی مخالفت کر دی۔

چینی ترجمان کے مطابق چین اس اجلاس میں شرکت کرنے کے معاملے کو دیکھے گا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا مؤقف مستقل اور واضح ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق حل ہونا چاہیے۔

چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ علاقائی امن و استحکام کےلیے تنازعات کو  بات چیت اور مشاورت سے حل کرنا چاہیے، متعلقہ فریقین کو  مسئلہ پیچیدہ بنانے والے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جی ٹوئنٹی بین الاقوامی اقتصادی اور مالیاتی تعاون کا سب سےبڑا فورم ہے، تمام بڑی معیشتوں سےمطالبہ ہےعالمی معیشت کی مستحکم بحالی پر توجہ دیں، اقتصادی تعاون کوسیاسی رنگ دینے سے گریز  کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام بڑی معیشتیں عالمی معاشی نظم و نسق کو بہتر بنانے میں مثبت کردار ادا کریں۔

خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے اگلے سال جی ٹوئنٹی اجلاس جموں و کشمیر میں کرانے کا کہا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved