مسجد حرام کے ماحولیاتی نظام کی حفاظتی اور ترقیاتی خدمات میں غیر معمولی کامیابی

1  جولائی  2022

مسجد حرام میں حفاظتی خدمات کا نظام رواں برس حج کے سیزن کے دوران ضیوف الرحمٰن کی خدمت میں اپنی شاندار کامیابی کا ثبوت پیش کررہا ہے، کیونکہ اس میں دور جدید کی  انسانی اور تکنیکی صلاحیتیں موجود ہیں جو عالمی سطح پر کرونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کی نگرانی کے ابتدائی لمحات سے شروع ہوئیں۔

مسجد حرام کے حفاظتی اور خدماتی  نظام میں صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی جامع ترقیاتی تبدیلیوں کو مجسم کیا گیا ہے، جوعالمی وبا کے غیر معمولی حالات کے دوران رونما ہوئی تھیں اور وبا کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر کے طورپر اختیار کیا گیا تھا۔

کورونا جیسی عالمی وبا کے دوران صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز السدیس نے ماحولیاتی تحفظ اور وبائی امراض کے کنٹرول کا محکمہ کے نام سے ایک محکمہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ مسجد حرام کے فیلڈ ڈیپارٹمنٹس اور حجاج کی خدمت میں حصہ لینے والے سیکیورٹی اور صحت کے حکام کے ساتھ شراکت میں تمام احتیاطی اقدامات اور احتیاطی تدابیر کے اطلاق کا نقطہ آغاز ہوا۔

مسجد حرام میں ماحولیاتی تحفظ کی تمام خدمات میں مہارت رکھنے والی عوامی انتظامیہ میں تبدیل ہو گئی اور  اسےبہت سی انسانی اور مشینی صلاحیتوں سے لیس کیا گیا۔ ماحولیاتی تحفظ کے اس نظام کیلئے 650 سے زیادہ کارکنان اور 100 سعودی ملازمین کو مقرر کیا گیا۔

اس وقت  ایک سال کے دوران مسجد حرام اور اس کی سہولیات میں جراثیم سے ماحول کو پاک کرنےکے آپریشنز کے نگران منصوبوں اور ایگزیکٹو پروگراموں کو نافذ کرنے کیلئے 24  گھنٹے کی بنیاد پرکام کر رہے ہیں۔مسجد حرام کے اندر ماحول کو پاک اور صاف رکھنے کیلئے 1300 آلات اور جراثیم کشی کے 650 موبائل پمپ نصب کئے گئے ہیں، تاکہ مسجد کی سطح، قالینوں ، اندرونی مقامات اور مسجد کے صحن کوجراثیم سے پاک کیا جا سکے۔

مسجد حرام کے ماحولیاتی حفاظت کیلئے خصوصی روبوٹ تیار کئے گئے ہیں جو مصنوعی ذہانت کے ساتھ کام کرتے ہیں اور ایک ہی وقت میں ایک سمارٹ ورک سسٹم کے ذریعے ماحول اور سطحوں کو جراثیم سے پاک کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved