جب میں سیاست میں آیا تو طاقتور لوگوں نے 20سال میری کردار کشی کی،وزیراعظم

28  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب میں سیاست میں آیا تو طاقتور لوگوں نے 20سال میری کردار کشی کی  لیکن آپ اپنی ناکامیوں سے سیکھتے ہیں۔

امریکی اسکالر شیخ حمزہ یوسف کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مذہب کے معاملے پر کسی کے ساتھ زبردستی نہیں کی جا سکتی۔ مجھے اللہ نے سب سے بڑا تحفہ ایمان کی دولت سے نوازا، سچا ایمان آپ کو اپنی انا پر کنٹرول کرنا سکھاتا ہے، انا کسی بھی شخص کو برباد کردیتی ہے، دوسرے انسانوں کا سوچنے والا اللہ کا ولی بنتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ قرآن انسان کو آزاد کر دیتا ہے اور انسان اپنی ناکامیوں سے سیکھتا ہے۔

اور جب آپ ناکام ہوتے ہیں تو اپنی ذات کا تجزیہ کرتے ہیں۔ انا کسی بھی شخص کو برباد کر دیتی ہے لیکن سچا ایمان آپ کو اپنی انا پر کنٹرول کرنا سکھاتا ہے۔میں جب سیاست میں آیا تو مجھے مافیاز کا سامنا ہوا اور گزشتہ 20 سالوں سے میری کردار کشی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین تھا کوئی بھی شخص میری بے عزتی نہیں کرسکتا یہ لوگ کچھ بھی کر لیں۔ غیرت کا جذبہ انسان کی بہت اچھی خصوصیت ہے اور مال و دولت نہیں انسان کے اندر غیرت بہت ضروری ہے۔کامیابی اور عزت صرف اللہ کی ذات دیتی ہے، مال و دولت نہیں انسان کے اندر غیرت کا ہونا بہت ضروری ہے، میرے نزدیک امیر وہ ہے جو اپنے ضمیر کا سودا نہیں کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے سیاست شروع کی تو لوگ سیاست میں آنے سے ڈرتے تھے، سیاست میں آیا تو طاقتور لوگوں نے میری کردار کشی کی لیکن آپ اپنی ناکامیوں سے سیکھتے ہیں، میں نے 22 سال تک جدوجہد کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved