وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 25 دسمبر کو گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے ٹوئٹ میں کہا کہ کل کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا، انشاءاللہ اگلے 10 دن میں یہ منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لیے تیار ہوگا، تقریباً دو ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا جب کہ وزیراعظم عمران خان کراچی آکر منصوبے افتتاح کریں گے۔
کل کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا. انشاءاللہ اگلے دس دن میں یہ منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لئے طیار ہو گا. اس کے بعد وزیراعظم @ImranKhanPTI کراچی آ کر منصوبے کا افتتاح کریں گے. تقریباً دو ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد انشاءاللہ 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 28, 2021
واضح رہے کہ گرین لائن بس منصوبے کی پہلی کھیپ میں 40 بسیں گزشتہ ماہ کراچی پہنچی تھیں، اس موقع پر کراچی پورٹ پر ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شرکت کی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہلے فیز میں گرین لائن بسیں سرجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی تک چلائی جائیں گی، بسوں میں خواتین اور معذور افراد کے لیے مخصوص نشستیں ہوں گی۔ گرین لائن منصوبے کے پہلے فیز کی بحالی کے لیے 80 بسیں مختص کی گئی ہیں۔