ریاست کے خلاف بھڑکانے کے بیانات، پیمرا نے 24 نیوز کو نوٹس جاری کر دیا

28  ‬‮نومبر‬‮  2021

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے 24 نیوز کے اینکر نجم سیٹھی کے پروگرام میں مبینہ طور پر تشدد کو بھڑکانے ، عوام کو اکسانے اور نفرت انگیز تقاریر نشر کرنے پر چینل کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

پیمرا کی جانب سے جاری کئے گئے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نجم سیٹھی شو کے میزبان نے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے انتہائی قابل اعتراض بیانات دئیے جو کہ ملک میں تشدد کو بھڑکانے کے مترادف تھے۔

یاد رہے کہ نجم سیٹھی نے اپنے شو میں کہا تھا کہ اب اگر پی ڈیم ایم نے لانگ مارچ کرنا ہے تو آر یاپار کرنا ہو گا، لڑائی جھگڑے کرنے ہوں گے، پچھلی بار تو ایک گملا بھی نہیں ٹوٹا تھا، اب گملے کیا سر بھی توڑنے پڑیں گے، ورنہ عمران خان صرف یہ 2 سال نہیں اگلے 5 سال بھی لگا جائے گا۔

پیمرا کے شوکاز نوٹس پر نجم سیٹھی نے پی ٹی آئی قیادت کے پرانے بیانات ٹوئٹس کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیانات نیشنل میڈیا پر چلتے رہے ہیں، لیکن پیمرا نے کسی کو نوٹس جاری نہیں کیا۔

نجم سیٹھی نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی ماضی میں کی گئی تقریر کا بھی کلپ شیئر کیا جس میں وہ کارکنان کو لاٹھی نیزے اٹھا کر جاتی عمرہ کی جانب مارچ کرنے کو کہہ رہے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved