وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز نے کہا تھا لندن تو کیا پاکستان میں بھی میری کوئی جائیداد نہیں، آج مریم کےکرتوتوں کی وجہ سے پاکستان مشکلات کا شکارہے۔
جہلم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا ویڈیو اور لیکس کا مقصد بلیک میلنگ ہوتا ہے، ویڈیوز پہلے آجاتی ہیں بعد میں پتہ چلتا ہے کہ جعلی ہے، آپ کے کرتوتوں کی وجہ سے آج پاکستان مشکلات کا شکارہے، شریف خاندان لندن میں جائیدادوں کی رسیدیں دے، اس کے علاوہ ان کے پاس اور کوئی آپشن نہیں، جعلی ویڈیو کے ذریعے اداروں کو بلیک میل نہیں کیا جاسکتا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک میں عمران خان کے علاوہ کوئی لیڈرنہیں، ان کےعلاوہ باقی بونے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف واحد وفاقی پارٹی ہے جس نے پاکستان کو متحد رکھا ہوا ہے۔ وفاقی قیادت اور وفاقی پارٹی پاکستان کے لیے ضروری ہے جبکہ پیپلز پارٹی زرداری اور بلاول کی پارٹی ہے اور وہ سندھ تک ہی محدود ہے۔ نہوں نے کہا کہ یہ 5 سال تحریک انصاف کے ہیں اور آئندہ 5 سال بھی تحریک انصاف کے ہیں۔
فواد چوہدری کہا کہ کیا ووٹ کو ہزار، 2 ہزار میں خریدنا ووٹ کو عزت دینا ہے ؟ مسلم لیگ ن لوگوں کو لالچ دے کر انتخاب لڑتی ہے جبکہ سیاست مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بس کی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ای وی ایم سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی گھبرا جاتی ہے کیونکہ ان کا انتخآبی طریقہ دھاندلی ہے۔دوسری جانبوفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جہلم میں القادر یونیورسٹی کا قیام وزیراعظم عمران خان کا ایک اور تحفہ ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ القادر یونیورسٹی جہلم سوشل سائنسز میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امید ہے یہ ایسی عالمی درسگاہ بنے جس میں تصوف، اسلام اور سائنس کے اسکالرز پیدا ہوں۔
وزیر اعظم عمران خان @ImranKhanPTI کا جہلم کیلئے ایک اور تحفہ القادر یونیورسٹی کا قیام ہے، یہ یونیورسٹی سوشل سائنسز میں ایک نئ جہت کا آضافہ کرے گی، امید ہے یہ ایک ایسی عالمی درسگاہ بنے گی جس میں تصوف، اسلام اور سائنس کے علوم کے اسکالرز پیدا ہوں گے https://t.co/VoJNzEwJYJ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 28, 2021