شہرہ آفاق گلوکار راحت فتح علی خان ایک مرتبہ پھر ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے ہیں، کیونکہ ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کے خفیہ بنک اکاونٹس کا سراغ لگا کر ان پر بھاری ٹیکس عائد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گلوکار راحت فتح علی خان پر 4کروڑ 23لاکھ 22ہزار روپے ٹیکس عائد کردیا۔گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی ویلتھ سٹیٹمنٹ میں صرف حبیب بینک لمیٹڈ اور بینک الفلاح کے اکاونٹس ظاہر کئے۔
انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے گلوکار راحت فتح علی خان کے البرکہ بنک میں خفیہ اکاونٹس کا سراغ لگا کر رپورٹ بھجوائی۔ایف بی آر نے خفیہ اکاونٹس میں 6کروڑ 55لاکھ 76ہزار روپے کی موجودگی پر جواب طلب کیا۔ایف بی آر نے تسلی بخش جواب جمع نہ کرانے پر راحت فتح علی خان پر 4کروڑ 23لاکھ 22ہزار روپے ٹیکس عائد کردیا۔
ایف بی آر نے مالی سال 2016ء کا آڈٹ کرکے گلوکار پر ٹیکس عائد کیا ہے،جس کی ادائیگی کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔