این اے 133 لاہور ضمنی انتخاب میں پیسوں سے ووٹ خریدنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔
ریٹرننگ افسر نے ڈپٹی کمشنر لاہور اور آئی جی پنجاب پولیس کو مراسلہ بھیج کر 30 نومبر تک معلومات طلب کرلیں، اس سلسلے میں چیئرمین نادرا اور چیئرمین پیمرا کو بھی مراسلہ بھیجا گیا ہے۔ریٹرننگ افسر این اے 133 نے کمشنر لاہور اور آئی جی پنجاب سمیت چیرمین نادرا اور پیمرا کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ ریٹرننگ افسر نے ویڈیو میں نظر آنے والے لوگوں کی شناخت کے لیے مدد مانگ لی۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فوٹیج کا فارنزک کروایا جائے، افراد اور عمارت کی شناخت کی جائے، آئی جی پولیس ملوث شخص کو گرفتار کریں، چئیرمین پیمرا فوٹیج کا فرانزک کرائیں کہ آیا فوٹیج اصل ہے اور اس میں موجود افراد کی شناخت کریں، ملوث افراد کا مکمل بائیو ڈیٹا فراہم کیا جائے۔ریٹرننگ افسر نے نادرا، پیمرا، پولیس اور کمشنر لاہور سے 30 نومبر کو رپورٹ مانگ لی۔
خیال رہے کہ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں ہونے والے ضمنی الیکشن سے قبل سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز سے قرآن پاک پر حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔
ن لیگ کا اصل چہرہ بے نقاب۔
لاہور NA 133 الیکشن میں خواتین کو قرآن پاک پر حلف لے کر ووٹ کے بدلے پیسے دیے جا رہے ہیں اسی وجہ سے یہ EVM مشین کے خلاف ہیں۔@PTIofficial pic.twitter.com/8bBNAAVGg5— Senator Ejaz Chaudhary (@EjazChaudhary) November 27, 2021