معاون خصوصی علامہ طاہرمحمود اشرفی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ممکن بنایا جارہا ہے، عمران خان ریاست مدینہ کیلیے موذن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ اسلام جبر کی نفی کرتا ہے چنانچہ جبری مذہب کی تبدیلی کا اسلام میں کوئی وجود نہیں اس کے ساتھ ساتھ نابالغ کی شادی کا بھی امتناع ہے انٹر فیتھ ہارمنی کونسل کے عمائدین کے ہمراہ متحدہ علما کونسل کے ذمہ داران ملک بھر کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ بین المذاہب ہم آہنگی کا مزید فروغ ممکن بنایا جاسکے ۔
پاکستان میں مذہبی آزادی اطمینان بخش ہے طاہر اشرفی نے کہا کہ نابالغ اور جبری شادیاں ناقابل قبول ہیں فیصلہ کیا ہے ایک وفد تمام مذاہبی قائدین سےملکرمسائل کاحل نکالےگا 4 دسمبر کو لاہور میں مسیحی برادری کے مقتدر قائدین سے ملاقات کریں گے بیٹی کسی بھی مذہب سے ہوقوم کی بیٹی ہے تحفظ سب کی ذمہ داری ہے 16رکنی کمیٹی میں تمام مذاہب کے لوگ شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کے پاس جاکر حقیقی مسائل سن کر حل کریں گے ذاتی مسئلے کے مسائل کو مذہب سے نہیں جوڑا جاسکتا متحدہ علما بورڈ نے 113 کیسز کا فیصلہ کیا ہے ناموس رسالت توہین مذہب کو باہمی بات چیت سےحل کرناہوگا عمران خان نے انٹرویو میں کہا اسلام جبر کا قائل نہیں کسی بھی مذہب سے متعلق پروپیگنڈا نہیں ہونا چاہئے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی اقلیتوں کے ساتھ ہمارا مسلسل رابطہ اہمیت کا حامل ہے وزیر اعظم کی ہدایت پر مدینہ کی ریاست کی طرز پر ہم بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے محنت کر رہے ہیں ۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ آج سکھ،مسیحی اور ہندو اقلیتوں کے ذمہ دار نمائندے ہمارے ساتھ باہم بیٹھے ہوئے دیکھے جارہے ہیں تو یہ اس امر کا بین ثبوت ہے کہ پاکستان میں اقلیتیں کس حد تک آزاد اور مطمئن ہیں ہمارا ذمہ ہے کہ ہم کسی طور اسلام کی بدنامی کا باعث نہ بنیں۔
سعودی عرب کی پاکستان کے لئے تازہ مالی معاونت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ پاکستان کا مخلص ترین دوست ہے ۔حلقہ این اے 133میں ہونے والے ضمنی انتخاب سے پہلے منظر عام پر آنے والی ویڈیوز کے تناظر میں ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو فوری نوٹس لینا چاہئیے