صدر مملکت کی ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات

28  ‬‮نومبر‬‮  2021

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دورہ ترکمانستان کے دوران  اشک آباد میں ترک صدر رجب طیب اردوان سےملاقات کی ہے۔

ملاقات میں دو طرفہ تعاون ، تجارت اور معاشی تعلقات پر تبالہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں صدور نے علاقائی اور عالمی فورمز پر تعاون بڑھانے، دو طرفہ تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کے تدارک کیلئے خطے اور بالخصوص اسلامی ممالک کو مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، انہوں نے خطے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زورد یا۔

ملاقات میں صدر مملکت نے کشمیر پر ترکی کے اصولی موقف پر رجب طیب اردوان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved