ویسانہیں ہورہاتھا جیساہم چاہتےتھے،مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک ہوگئی

29  ‬‮نومبر‬‮  2021

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ایک اورمبینہ آڈیو لیک ہوگئی، ہ جس میں وہ میڈیا ہاوس کے مالک سے گفتگو کر رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی، آڈیو میں سنا جاسکتاہے مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ جیوسےخودبات کی توویسانہیں ہورہاتھا جیساہم چاہتےتھے، پھرمیں نےمیرشکیل صاحب سےذاتی طورپرخودبات کی۔
مریم کا آڈیو میں کہنا تھا کہ میں نے ان سے کہا ہے کہ یہ زیادتی ہےآپ دونوں طرف کےفیکٹس دکھارہےہیں، جس پر میر شکیل سے کہا آپ کو دکھانا چاہئے، عمران خان نے بغیر تصدیق جھوٹ بولا، اسی جھوٹ کوعمران خان نے نہ صرف دہرایا بلکہ دس باتیں گھڑلیں۔

مبینہ آڈیو میں  میرشکیل سے کہہ رہی ہیں کہ آپ کو یہ کرنا پڑے گااور اس نے کیا،میں نے میاں عامرسےبھی یہی کہا، میاں عامرنے کہا کہ دیکھیں میں کرتا کیا ہوں اس کےساتھ، اللہ کا شکر ہے ہم نے اس کو آج جھوٹا ثابت کردیا۔
یاد رہے اس سے قبل ن لیگ کے دور حکومت میں مریم نواز کی میڈیا ٹیم کودی گئی ہدایات کی مبینہ آڈیو منظرعام پر آئی تھی ، مبینہ آڈیو لیک میں مریم نواز نے اے آروائی سمیت کئی چینلز کے اشتہار روکنے کی ہدایت کر رہی تھیں۔
جس پر وزیراعظم نے کہا تھا کہ مریم نواز کس حیثیت میں عوام کے ٹیکس سے دیے جانے والے اشتہارات کو اپنے ذاتی مفاد اور چوری کے تحفظ کے لیے استعمال کر رہی تھیں، میڈیا کی آزادی پر ان کی منافقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved