ملک میں کرپٹ لیڈر سب سے بڑا عذاب ہے، نواز شریف عوام کا پیسہ کھا کر فرار ہو گئے، وزیراعظم

29  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  کسی ملک پر کرپٹ لیڈر سے بڑا اور کوئی عذاب نہیں ہوسکتا، لیڈر کبھی ایسا نہیں کرتا کہ اپنے رشتہ داروں کو اہم عہدوں پر لے آئے۔

القادر یونیورسٹی جہلم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالت نے نواز شریف کو قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور عوام کا پیسہ کھا کر فرار ہونے پر سزا سنائی۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ (نواز شریف) علاج کے لیے بیرون ملک فرار ہوچکا ہے۔ وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ کانفرنس میں چیف جسٹس کو بھی مدعو کیا گیا تھا لیکن مہمان خصوصی اس کو بنایا گیا جسے اُسی عدلیہ نے سزا سنائی تھی۔وزیراعظم نے کہا کہ کسی ملک پر کرپٹ لیڈر سے بڑا اور کوئی عذاب نہیں ہوسکتا، لیڈر کبھی ایسا نہیں کرتا کہ اپنے رشتہ داروں کو اہم عہدوں پر لے آئے، ملک میں میرٹ کا نظام ہونا چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ مجھے سیاست میں آنے سے پہلے جانتے تھے، سیاست میں جتنے لوگ پہلے آئے انہیں کوئی نہیں جانتا تھا، میں سیاست میں تبدیلی لانے کیلئے آیا۔

جب کرپشن کو برائی نہ سمجھا جائے تو معاشرے میں محنت کون کرے گا

وزیر اعظم نے کہا کہ جب کرپشن کو برائی نہ سمجھا جائے تو معاشرے میں محنت کون کرے گا،  بدقسمتی سے پاکستان میں چوروں کو برا نہیں سمجھا جاتا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب لیڈر ملک کا پیسہ چوری کرتا ہے تو اس پر اللّٰہ کا عذاب آتا ہے، خود غرض اور بزدل آدمی کبھی لیڈر نہیں بن سکتا، جب کرپشن کو کوئی برائی نہیں سمجھتا تو وہ معاشرہ نہیں چل سکتا۔

ہمارا نظامِ تعلیم ہی ہماری ترقی کے لیے بڑی رکاوٹ بن گیا ہے

انہوں نے کہا کہ ہمارا نظام تعلیم ہی ہماری ترقی کے لیے بڑی رکاوٹ بن گیا ہے، نوآبادیاتی نظام کے تحت تشکیل پانے والا انگلش میڈیا اور دوسری طرف اردو، جو تیتر ہے اور نہ ہی بٹیر اور تیسری طرف دینی مدارس میں نظام تعلیم ہے، اس کے نتیجے میں تین مختلف خیال کی حامل قومیں سامنے آرہی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سےکلونیل ازم کی وجہ سے مسلمان دنیا میں ذہنی غلام ہیں، ہمارے نظامِ تعلیم میں فرق ہماری ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا۔

سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام دیں گے

 سیرت النبیﷺ پر عمل کے بغیر ہم کسی مقام کو حاصل نہیں کرسکتے، اسلام کے خلاف جب بھی کوئی معاملہ ہوتا ہے پاکستان سب سے پہلے کھڑا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عظیم قوم بننے کے لیے عظیم کردار چاہیے، سچا اور انصاف کرنے والا ہی بڑا لیڈر بن سکتا ہے، ایماندار شخص بہت سی پابندیوں سے آزاد ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مغربی کلچر ہماری تباہی کی بڑی وجہ ہے، ہمارا طبقاتی نظام تعلیم و ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، سوشل میڈیا کو روک نہیں سکتے لیکن بچوں کو اچھے برے کی تمیز سکھا سکتے ہیں ،لوگوں کو عام زبان میں سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت یونیورسٹیوں میں تحقیق کی ضرورت ہے، میں پرائم منسٹر یونیورسٹی بنا رہا ہوں جو دنیا کی اعلیٰ یونیورسٹی ہوگی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کے ججز سے متعلق ایک  سیمینار لاہور میں ہوا، اس سیمینار میں چیف گیسٹ اُسے بلایا گیا جسے اسی سپریم کورٹ نے سزا دی ،جبکہ اسی تقریب میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز بھی موجود تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں اچھی لیڈرشپ نہیں ملی، حکمران ایسے ہوں کہ جسے اقتدار ملے تو وہ قوم کا سوچے ،اپنے اور اپنے رشتے داروں کے فائدے کا نہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved