چٹاگانگ ٹیسٹ، دوسری اننگز میں بنگلا دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف

29  ‬‮نومبر‬‮  2021

چٹاگانگ ٹیسٹ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، کھیل کی دوسری اننگز میں بنگلادیش کی ٹیم 157 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اب پاکستان کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 5، ساجد خان نے 3 اور حسن علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کھیل کے چوتھے روز بنگلا دیش نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 39 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن حسن علی نے بنگلا دیش کے تجربہ کار بلے باز مشفیق الرحیم کو 16 رنز پر پویلین کلین بولڈ کر دیا۔

نگلا دیش کے یاسر علی 36 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ پہلی اننگز کے سنچری میکر لٹن داس نے دوسری اننگز میں بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 59 رنز اسکور کیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved