دوسروں کی عزتیں اچھالنے والوں کی اپنی لیکس آرہی ہیں، حسان خاور

29  ‬‮نومبر‬‮  2021

ترجمان پنجاب حسان خاور کا کہنا ہےکہ دوسروں کی عزتیں اچھالنے والوں کی اپنی لیکس آرہی ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ اور ججز سے بات چیت ن لیگ کی ایجاد ہے، ن لیگ کو میچ فکسنگ کی عادت ہے۔

حسان خاور نے کہا کہ ن لیگ این اے 133 میں پیپلزپارٹی کے ٹف ٹائم دینے پر نروس ہوگئی، ووٹوں کی خرید و فروخت کی ویڈیو ووٹ کو عزت دینے کے بیانیے کا ڈی این اے رزلٹ ہے، آڈیو ویڈیو کے ذریعے سیاسی بلیک میلنگ ن لیگ کی تاریخ رہی ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو میچ فکسنگ کی عادت ہے، انہوں نے عوام کے درد میں کبھی آواز نہیں اٹھائی، ن لیگ کو ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ بدلنا چاہیے، ن لیگ شکست کے خوف سے ووٹ خرید رہی ہے۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی طرف سے روزانہ ایک نئی آڈیو، ویڈیو آ رہی ہے، دوسروں کی عزت اچھالنے والوں کی اپنی لیکس سامنے آ رہی ہیں، کبھی ن لیگ کی ٹرین چھانگامانگا رکی، کبھی مری اور کبھی ہارس ٹریڈنگ کی گئی، ن لیگ دھاندلی کے طریقوں میں جدت پیدا کرے تو شاید انتخابی اصلاحات کا مقابلہ کرسکے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ایک اورمبینہ آڈیو لیک ہوگئی ، جس میں وہ ایڈیٹرانچیف جیو اور جنگ میرشکیل الرحمان سے گفتگو کر رہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved