وزیر اعظم کی کامیاب معاشی پالیسیاں، رواں برس پاکستان کی ترسیلات زر میں 26 فیصد اضافہ ہوا، ورلڈ بینک

29  ‬‮نومبر‬‮  2021

ورلڈ بینک نے اپنی حالیہ رپورٹ میں پاکستان کا خطے کے دوسرے ممالک میں موصول ہونے والی ترسیلات زر کا موازنہ پیش کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان کے اعدادوشمار جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک کی نسبت بہت بہتر ہیں۔

اسلام آباد – (اے پی پی): رواں سال کے دوران پاکستان کو بیرون ملک سے موصول ہونےوالی ترسیلات زر میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ اس دوران جنوبی ایشیا میں ترسیلات زر کی مجموعی وصولیاں میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

عالمی بینک کی مائیگریشن اینڈ ڈویلپمنٹ رپورٹ کے مطابق 2021ء پاکستان کی ترسیلات زر کی وصولیوں کے حوالہ سے ایک اور بہترین سال رہا ہے اور اس دوران ترسیلات زر کی وصولیاں 33 ارب ڈالر تک بڑھ جائیں گی۔

دوسری جانب رواں سال کے دوران جنوبی ایشیائی ممالک کی ترسیلات زر کی مجموعی وصولیاں 8 فیصد اضافہ سے 159 ارب ڈالرتک بڑھنے کی توقع ہے۔ عالمی بینک نے کہا ہے کہ رواں سال 2021ء  کے دوران کم اور متوسط آمدنی والے ممالک کی ترسیلات زر وصولیوں کا حجم 7.3 فیصد اضافہ سے 589 ارب تک پہنچنے کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved