اسلام آباد ہائیکورٹ: آصف علی زرداری کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

26  ستمبر‬‮  2021

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کیلئے پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان اور عثمان ڈار کی جانب سے دائر کردہ درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی کاز لسٹ کے مطابق  چیف جسٹس اطہر من اللہ پیر 27 ستمبر 2021ء کو درخواست کی سماعت کریں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نےاپنے اثاثے چھپائے، وہ صادق اور امین نہیں رہے، اسلئے آرٹیکل 62-1F کے تحت کاروائی کرتے ہوئے انہیں پارٹی کی سربراہی اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved