پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی منتقلی کیلئے حکومت کا سعودی عرب سے معاہدہ

29  ‬‮نومبر‬‮  2021

سعودی حکومت اور پاکستان کے درمیان سٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر جمع کرانے کیلئے معاہدہ ہو گیا ہے، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یہ ملکی ذخائر کا حصہ بن جائیں گے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان اور سعودی ڈیویلپمنٹ فنڈ کی مشترکہ پریس ریلیز کے مطابق 3 ارب ڈالر کے فنڈز پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور کورونا کے معیشت پر منفی اثرات دور کرنے کیلئے معاون ثابت ہو گی۔

معاہدے کی تقریب کراچی میں ہوئی، جہاں سعودی ڈیویلپمنٹ فنڈ کے سربراہ سلطان بن عبدالرحمٰن اور گورنر سٹیٹ بینک پاکستان رضا باقر نے معاہدے پر دستخط کئے۔

معاہدے کے متعلق سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور خصوصی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور یہ دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر پاکستان کیلئے معاشی پیکیج کا اعلان کیا تھا، جس میں  3 ارب ڈالر سٹیٹ بینک میں ڈپازٹ  اور مؤخر ادائیگیوں پر ایک ارب 20 کروڑ سے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر مالیت کی تیل کی فراہمی شامل تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved