وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سیاست ہی مکر اور فراڈ کا شاخسانہ ہے، ان سے سچ کی امید نہیں، ان کے پاس جھوٹے پروپیگنڈے کے سوا اور کچھ بھی نہیں ہے۔
اسلام آباد – (اے پی پی): رہنماء مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی سیاسی تاریخ جھوٹ، فریب اور دھاندلی کا مرکب ہے، جن کی سیاست ہی مکر اور فراڈ کا شاخسانہ ہو، ان سے سچ کی امید نہیں۔
انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کی تباہ کاریوں کو ٹھیک کرنے کے بعد فلاحی کام عروج پر ہیں، نوجوانوں کیلئے نمل یونیورسٹی کے بعد القادر یونیورسٹی بہترین تحفہ ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ نے صحت اور تعلیم کا بجٹ کک بیکس زدہ منصوبوں کی نظر کیا، وزیراعظم عمران خان قوم کے مستقبل کے ضامن ہیں، کرپٹ اشرافیہ کا مقصد و مدعا کرپشن رہا۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی توجہ پاکستان کی آنے والی نسل پر مرکوز ہے، ن لیگ کے پاس سوائے جھوٹے پروپیگنڈے کے کچھ نہیں، پاکستان کے باشعور عوام نااہلوں کے جھوٹ کا شکار نہیں ہوں گے۔
اس قبل مریم نواز کی لیک ہونے والی آڈیو کے متعلق ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کہا تھا نہ آپ خود بے نقاب ہوں گی، جھوٹ بولنے والے ہمیشہ خسارے میں رہتا ہے۔
مریم صفدر کی ایک اور آڈیو لیک۔ کہا تھا نہ آپ خود بے نقاب ہوں گی۔ جھوٹ بولنے والے ہمیشہ خسارے میں رہتا ہے۔ pic.twitter.com/D8NpLFRsmG
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 28, 2021
یاد رہے کہ مریم نواز کی نئی لیک ہونے والی آڈیو میں وہ جنگ اور دنیا میڈیا گروپس کے مالکان کو ٹاک شوز میں لیگی بیانئے کو سچ ثابت کرنے والا مواد چلانے کے احکامات دے رہی تھیں۔