سندھ حکومت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کرے، خسرو بختیار

29  ‬‮نومبر‬‮  2021

صنعت اور پیداوار کے وزیر مخدوم خسرو بختیار نے سندھ حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت سندھ میں کھاد کا کاروبار کرنے والوں نے ایک لاکھ پچیس ہزار ٹن زائد یوریا کھاد خریدی ہے۔ اسی طرح سندھ سے ملنے والے پنجاب کے علاقوں میں تاجروں نے گزشتہ سال کی نسبت پچاس ہزار ٹن زائد یوریا کھاد خریدی ہے جس کا مقصد ذخیرہ اندوزی کرنا ہے۔وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت کو وفاقی حکومت کی جانب سے مشتبہ ذخیرہ اندوزوں کے بارے میں فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر اقدامات کرنے چاہئیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سندھ میں اس وقت سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔ یہ بھی خیال رہے پارٹی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کراچی میں مہنگائی سب سے زیادہ ہے، سندھ حکومت نے ذخیرہ اندوز مافیا کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved