عمران خان ملک میں خانہ جنگی کرانے پہ تلے ہیں، شہباز شریف

26  ستمبر‬‮  2021

گذشتہ روز قومی اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا گیس کی قیمتوں میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے 35 فیصد تک اضافے کی خبروں  پر ردعمل میں کہنا تھا کہ ہم اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔

حکومتی اقدامات کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کےبجٹ کی شرائط پوری کر رہی ہے، ہم نے کہا تھا کہ اس بجٹ سے مہنگائی اور ٹیکسز کا سیلاب آئے گا اور وہی بات آج سچ ثابت ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے ہی معیشت کا نائن الیون کر چکی ہے اب گیس کی قیمتوں میں اضافے کی حماقت سے باز رہے اور یہ فیصلہ واپس لے۔ معیشت کا نائن الیون کرنے کے بعد اسے تورا بورا نہ بنایا جائے۔

وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضفے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، اصل مسئلہ ان کی کرپشن اور نااہلی ہے،عوام  پہلے ہی ہوش ربا مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں ان میں میں مزید مہنگائی برداشت کرنے کی ہمت نہیں ہے، یہ ظلم بند کیا جائے، عمران نیازی اپنی حماقتوں کی وجہ سےملک میں خانہ جنگی کرانے پر تلے ہیں۔ قوم کو مہنگائی سے مارنے کی بجائے بہتر ہے کہ عمران نیازی گھر چلے جائیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved