ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 20 بلین ڈالر، چاول کی فصل 9 ملین ٹن ،مجال ہے کوئی اچھی خبر میڈیا پر آئے،فواد چوہدری

30  ‬‮نومبر‬‮  2021

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے  کہ ٹماٹر، پیاز مسلسل قیمتیں کم ہو رہی ہیں ، چاول کی 9 ملین ٹن کی ریکارڈ فصل ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مجال ہے کوئی اچھی خبر ہمارے میڈیا پر آجائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 20 بلین ڈالر کے ہدف کے حصول کے قریب ہیں چاول کی 9 ملین ٹن کی ریکارڈ فصل ہوئی، 4.75 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہوگی چینی، ٹماٹر، پیاز مسلسل قیمتیں کم ہو رہی ہیں، مجال ہے کوئی اچھی خبر ہمارے میڈیا پر آجائے، کہتے ہیں لوگ اچھی خبروں میں دلچسپی نہیں لیتے یہ اچھی منطق ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی سید فخر امام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرتبہ چاول کی فصل 9 ملین ٹن ہوئی ، گزشتہ سال 8.4 ملین ٹن ہوئی تھی جس میں سے 31 لاکھ ٹن ایکسپورٹ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس اس مرتبہ 11.5 ملین ٹن چاول کا اسٹاک ہوگا ، اگر گزشتہ سال کی بچی چاول اور اس سال کا ایکسپورٹ کریں تو 4.75 ارب ڈالر کا ریونیو آئیگا ، چاول کی ایکسپورٹ ایک چیلنج بھی ہے۔

فخر امام نے کہا کہ چین، کینیا، یو اے ای، افغانستان اور سعودی عرب میں گزشتہ پانچ سالوں میں زیادہ ایکسپورٹ ہوئی ، ہم نے تجویز دی ہے کہ قومی سطح پر اس کی مانیٹرنگ کیلئے کمیٹی قائم کی جائے ، چین، افریقہ اور دیگر ممالک میں چاول کی ایکسپورٹ کا بہت پوٹینشل ہے۔وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی سید فخر امام نے کہا کہ اپنے کاشتکار کو مبارکباد دیتا ہوں ، ہم دھان اور مکئی میں متواتر ریکارڈ پروڈکشن کر رہے ہیں ، 87 ملین ٹن گنے کی بھی ریکارڈ پروڈکشن ہوگی ،  ہمارے پاس صرف ایک کروپ کا ایکسپورٹ پوٹینشل 4.7 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved