کرپشن بد عنوانی میں ملوث جج کو عہدے سے بر طرف کر دیا گیا

30  ‬‮نومبر‬‮  2021

لاہور ہائی کورٹ نے سول جج شرافت علی ناصر کو کرپشن ، بد عنوانی اور بے ضابطگیوں کی شکایات پر عہدے سے برطرف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے سول جج شرافت علی ناصر کو کرپشن ، بد عنوانی اور بے ضابطگیوں کی شکایات پر عہدے سے برطرف کردیا۔ جس کا نوٹیفکیشن لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی منظوری کے بعد جاری کر دیا ہے۔

سول جج شرافت علی ناصر کے خلاف کرپشن اور بے ضابطگیوں کی شکایات 2017 میں لاہور ہائی کورٹ کو مصول ہوئی تھیں۔جس پر لاہور ہائی کورٹ نے شکایات کا جائزہ لینے کیلئے انکوائری قائم کی تھی۔اس کے بعدانکوائری افسر نے سابق سول جج کو اپنے خلاف الزامات کی وضاحت کرنے کا موقع بھی فراہم کیا تھا اور ان کے وضاحت اور اپنی سفارشات اتھارٹی کو ارسال کردی تھیں۔

معاملہ لاہور ہائی کورٹ کے سامنے آیا تو عدالت نے ملزم کو شوکاز نوٹس کر کے موقع دیا کہ وہ بتائیں کہ انہیں عہدے سے کیوں برطرف نہ کیا جائے۔تاہم سماعت کے بعد 2017 میں عدالت نے انکوائری افسر کی سفارش، کارروائی کے ریکارڈ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ملزم افسر کو عہدے سے برطرف کرنے کا حکم دے دیا  ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved