معذور مصور عمر جرال کی وزیراعظم سے ملاقات، اپنی پینٹنگز تحفے میں پیش کیں

30  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان کے مداح معذور آرٹسٹ عمر جرال نے آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر دماغی فالج کے شکار 34 سالہ عمر جرال نے وزیراعظم عمران خان کو اپنی پینٹنگز تحفے میں پیش کیں۔ عمران خان نے معذوری کے باوجود عمر جرال کے بہترین فن کی داد دی اور ان کے کام کو سراہا۔

یاد رہے کہ لاہور کے رہائشی عمر جرال عمران خان کے مداح ہیں، جو برسوں سے عمران خان کیساتھ ملاقات کے خواہش مند تھے۔ آج وزیراعظم نے ان سے ملاقات کر کے ان کی دیرینہ خواہش پوری کر دی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved