شریف خاندان کے پاس رسیدیں نہیں، صرف ویڈیو اور آڈیو ہیں، فرخ حبیب

30  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے شریف فیملی کے پاس رسیدیں اور ریکارڈ نہیں ہے، اسی لئے کبھی ویڈیو آتی ہے تو کبھی آڈیو آتی ہیں۔

وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے سرکاری اراضی پر قبضے کرائے، تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم نے زمینوں کے آڈٹ کا حکم دیا، اراضی کی ڈیجیٹل میپنگ کی جا رہی ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ رانا شمیم کا بیان حلفی بھی قطری خط اور جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کی طرح ردی کی ٹوکری میں جائے گا۔ شریف فیملی کے پاس رسیدیں اور ریکارڈ نہیں اسی لئے کبھی ویڈیو آتی ہے تو کبھی آڈیو اوراب یہ بیان حلفی آگیا ہے۔ اب یہ بیان حلفی آگیا ہے جو ردی کی ٹوکری میں جائے گا۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہر اچھے کام میں رکاوٹ ڈالتی ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اراضی کی ڈیجیٹل میپنگ کی جا رہی ہے، ماضی کی حکومتوں نے سرکاری اراضی  پر قبضے کرائے، 3 ہزار ارب روپے کی زمین پر غیرقانونی قبضہ ہے، اسلام آباد میں 500 ارب روپے کے تجاوزات ہیں، پورے ملک میں 55 سو ارب روپے کی زمینوں پر قبضے ہیں، پاکستان میں اوورسیز کی زمینوں پر قبضے کئے جاتے ہیں، ہم اس مسئلے کا مستقل حل نکالنا چاہتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved