بھٹو کی بیٹی کو چور کہنے والے آج خود سرٹیفائیڈ چور ثابت ہو گئے، بلاول کے (ن)لیگ پر وار

30  ‬‮نومبر‬‮  2021

بلاول نے کہا ہے کہ  اتنا ظلم کرو جتنا ظلم برداشت کر سکو بھٹو کی بیٹی کو چور کہنے والے آج خود سرٹیفائیڈ چور ثابت ہو  گئے۔

پشاور میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای وی ایم کے ذریعے الیکشن کو مسترد کرتے ہیں، ای وی ایم زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین آرٹی ایس ٹو ہے، چاہتے ہیں کہ اوورسیزپاکستانیوں کی حقیقی نمائندگی ہو جعلی نہ ہو۔بلاول نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے نام پر اوور سیز پاکستانیوں سے کھیل کھیلاجا رہا ہے،کیسے ہوسکتا ہےکہ پیرس میں بیٹھا  آدمی ووٹ ڈالے اور نتیجہ پشاورکا  آئے۔

حکومت کی معاشی پالیسی کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان ہے

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بجائے خودکشی کریں گے، حکومت کی معاشی پالیسی کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان ہے، غریب جائے تو جائے کہاں ؟ حکومت نے عام آدمی کا جینا حرام کردیا ہے، آپ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں ہم عوام دوست معیشت لے کر آئیں گے۔عمران سرکار،آئی ایم ایف کی غلامی کررہی ہے، پی ٹی آئی حکومت ہرماہ پٹرول کی قیمتوں کوبڑھانے کا اعلان کر چکی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ماہانہ اضافے کورد کرتے ہیں۔ آنے والے دنوں میں گیس نہیں ہوگی حکومت کی نالائقی کی مذمت کرتے ہیں، کب تک ان کی نالائقی کا بوجھ اٹھائیں گے، مطالبہ کرتے ہیں عوام دشمن آئی ایم ایف ڈیل سے نکلو۔

دہشتگردوں سے بات چیت کوتسلیم نہیں کرینگے

 بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس میں ملوث دہشت گردوں کے ساتھ حکومت چھپ چھپ کرمذاکرات کر رہی ہے، صدر، وزیراعظم، وزیرخارجہ دہشت گردوں سے مذاکرات کا اعلان کر رہے ہیں، یہ کون ہوتے ہیں ازخود دہشت گردوں سے مذاکرات کرنے والے؟ دہشت گردوں سے بات چیت کوتسلیم نہیں کریں گے، ناکام ترین حکومت پاکستان کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہی ہے، مذاکرات رات کے اندھیروں میں نہیں ہوتے پارلیمان کواعتماد میں لینا چاہیے، ملکی عوام اورپارلیمان کی اجازت کے بغیریہ دہشت گردوں کے سامنے جھک گئے، جودہشت گرد سنگین جرم میں ملوث ان کوپاکستان کی عدالتوں میں پیش کرکے سزا دلوائی جائے۔ قبائلی عوام کے ساتھ وعدوں کوپورا کیا جائے، پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی بہادرعوام نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، دنیا افغانستان میں ناکام ہوئی، خیبرپختونخوا کی پولیس، افواج، ایف سی نے ملکر دہشت گردوں کو شکست دی، سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان کے شہدا اور عوام کی بہادری کوسلام پیش کرتا ہوں۔

ٹیپ نکالنےوالےٹیپ نکالتےرہیں

بلاول بھٹوزرداری نے مزید کہا کہ  سازش کرنےوالوں کوسازش کرنےدیں،ٹیپ نکالنےوالےٹیپ نکالتےرہیں، ہم عوامی طاقت سےحکومت بنائیں گے، ہمیں اس پرخوشی نہیں ہورہی  کہ آج ان کےخلاف ٹیپس نکل  رہی ہیں، اب رات کے اندھیروں میں سعودی عرب سے طیارے نہیں آئینگے، خان صاحب تم سے پہلے جو حکومت تھی وہ بھی امپائر کی انگلی پر ڈانس کرتے تھے، جو بھٹو کی بیٹی کو چور کہتے تھے وہ خود سرٹیفائیڈ ہوچکے، ماضی میں عدالت پردباؤ ڈالتےرہےکہ زرداری کو20سال  قیدکی سزاسناؤ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved