حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان کردیا

30  ‬‮نومبر‬‮  2021

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت کم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹس فکیشن جاری کیا گیا، جس کا اطلاق یکم دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوگا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ماہ دسمبر کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 31 پیسے فی کلوگرام کمی کی گئی ہے۔حالیہ کمی کے بعد ایل پی جی کے 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 168روپے 90 پیسے کم ہوکر 2 ہزار 390 روپے چوالیس پیسے تک پہنچ گئی جو نومبر میں 2 ہزار 559 روپے 35 پیسے مقرر کی گئی تھی۔
اوگرا کے مطابق ماہِ دسمبر میں ایل پی جی کی فی کلوگرام کی نئی قیمت 216 روپے 89 پیسے ہوگی۔یاد رہے کہ اوگرا کی جانب سے ہر ماہ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے، گزشتہ دو ماہ قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved