وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 145 روپے 82 پیسےفی لٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 142 روپے 62 پیسے فی لٹر برقرار رہیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 116 روپے 53 پیسےفی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 114 روپے 7 پیسے پر برقرار رہے گی۔
قیمتوں کا اطلاق رواں ماہ کی 15 تاریخ تک ہو گا۔