کنٹونمنٹ سے جنم لینے والی پی ٹی آئی کو کنٹونمنٹ میں واپس سلا دیا، شہبازشریف

26  ستمبر‬‮  2021

آج راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آج سے 8،10 سال پہلے کنٹونمنٹ میں آنکھ کھولی تھی، اسی کنٹونمنٹ بورڈ  کے انتخابات میں آپ نے اس پی ٹی آئی کو اپنی نیند آپ سلادیا ہے، آپ لاہور سے بھی آگے نکل گئے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ کے انتخابات میں کوئی مداخلت نہیں ہوئی، اگر ایسے ہی شفاف انتخابات کرائے گئے تو 2023ء میں پی ٹی آئی کو سیاسی طور پر دفن کر دیں گے۔

2023ء کے انتخابات شفاف کرانے ہوں گے

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ 2023ء کے انتخابات شفاف کرانے ہوں گے، ہمارا شفاف انتخابات کا یہ مطالبہ الیکشن کمیشن ، عدلیہ اور تمام اداروں سے ہے۔

سلیکٹڈ وزیراعظم نے ملک تباہ کردیا، ایک کروڑ نوکریوں کا دعویٰ کرنے والوں نے لاکھوں لوگ بے روزگار کر دئیے۔  آج لوگوں کو ادویات نہیں ملتیں، آٹا، چینی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، ڈالر 170 روپے سے زائد کا ہو گیا، سلیکٹڈ وزیراعظم عوام کا تیل نکال کے کہتا ہے کہ گھبرانا نہیں ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved