ایف بی آر نے ہدف سے زائد ٹیکس ریونیو جمع کرلیا، وزیراعظم کی مبارکباد

1  دسمبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان نے ہدف سے زائد ٹیکس وصولی پر ایف بی آر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس اہداف اس بات کاثبوت ہیں معیشت مضبوط بنیادوں پراستوار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایف بی آر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نومبر میں 35 فیصد زائد محصولات اکٹھی ہوئی گزشتہ سال کےمقابلےمیں5ماہ میں ٹیکس محصولات37فیصدبڑھیں۔

خیال رہے ایف بی آر نے رواں سال کےپہلے5 ماہ میں36.5 فیصد زائدٹیکس وصولیاں کیں ، رواں سال پہلے 5ماہ میں2314ارب کا ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ 5 ماہ میں2016ارب کی ٹیکس وصولیاں کاہدف رکھا تھا۔ایف بی آر نے رواں سال پہلے5ماہ میں ہدف سے298ارب کی زائدٹیکس وصولیاں کیں ، گزشتہ سال پہلے 5 ماہ میں1695ارب ٹیکس وصولیاں کی تھیں۔ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں گزشتہ سال کےمقابلےمیں 36.5 فیصد زائد رہیں، نومبر میں470ارب کا ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ ایف بی آرکا نومبر میں 408 ارب کی ٹیکس وصولیاں کا ہدف تھا۔

ایف بی آر نےنومبرمیں ہدف سے62ارب کی زائد ٹیکس وصولیاں کیں جبکہ گزشتہ سال نومبر میں348ارب کی ٹیکس وصولیاں کی تھیں۔ ایف بی آر کےذرائع کے مطابق مالی سال 2021-22میں ایف بی آر نے 251ارب روپے کےٹیکس ریفنڈز بھی ادا کیے ہیں، واضح رہے آئندہ مالی سال ایف بی آر کا ریونیو ہدف 5829ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved