امریکا میں اسکول کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں 3 طلبا ہلاک اور ٹیچر سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست مشی گن میں پیش آیا، فائرنگ ایک طالب علم نے کی۔ہلاک ہونے والوں میں 16 سالہ لڑکا جبکہ 14 اور 17 سالہ دو لڑکیاں شامل ہیں۔ کم از کم ایک ٹیچر سمیت دیگر اٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
واقعے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے آکسفورڈ ہائی اسکول کو گھیر لیا، پولیس نے 15 سالہ طالبعلم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشیگن کے ایک ہائی اسکول میں پندرہ سالہ طالب علم نے سیمی آٹو میٹک شاٹ گن سے فائرنگ کر دی جس میں دیگر آٹھ طلبہ زخمی بھی ہوگئے۔ حملے کا مقصد فی الحال واضح نہیں ہو سکا ہے۔ پولیس نے اس کے پاس سے سیمی آٹومیٹک ہینڈ گن اور متعدد گولیاں بھی برآمد کرلی ہیں۔
مشی گن کے گورنر نے فائرنگ کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی اسکول جانے سے ڈرنا نہیں چاہیئے۔
امریکی اسکول میں طالب علم کی فائرنگ،3طلبا ہلاک،متعدد زخمی
1
دسمبر 2021