مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوج نے 2کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا

1  دسمبر‬‮  2021

مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید2کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سلسلہ دہائیوں سے جاری ہے،

بھارت کی غاصب سکیورٹی فورسز جب چاہتی ہیں نہتے کشمیریوں کو ان کے گھروں سے نکال کر تشدد کا نشانہ بناتی ہیں اور ان میں سے کئی ایک کو شہید بھی کردیا جاتا ہے۔

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی سے مزید2کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ دونوں نہتے نوجوان پلواما میں قابض فورسزکی فائرنگ سے شہید ہوئے۔ بھارتی فوج نے پلواما کا محاصرہ کرلیا اورنام نہاد سرچ آپریشن میں متعدد نوجوانوں کوگرفتارکرلیا۔

پلواما اورقریبی علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔ بھارتی فورسزنے گھروں میں گھس کرلوگوں کوہراساں کیا اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ پلواما کا محاصرہ جاری ہے اوربھارتی فورسز نے لوگوں کوگھروں سے باہرنہ نکلنے کا حکم دیا ہے۔ یاد رہے چند دن قبل غاصب بھارتی فوج نے سری نگر میں کشمیری تاجر اور ڈاکٹر سمیت مزید 4 افراد کو شہید کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ ہ نریندر مودی کی حکومت نے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا کر رکھ دیا ہے۔ کشمیریوں کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کی جا رہی ہے

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved