الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہوں گے،اوورسیز کے ووٹ عمران کو ملیں گے، شیخ رشید

1  دسمبر‬‮  2021

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کا کہنا ہےکہ اوورسیزکے ووٹ پی ٹی آئی کو ملیں گے تو یہ پھر کہیں گے دھاندلی ہوئی۔

 شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کر تےہوئے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق مل رہا ہے، کئی حلقوں میں 40 سے 50 ہزار ووٹ اوورسیز کے ہیں۔ گلے سال بلدیاتی الیکشن ہوں گے پھر عام انتخابات کا ڈھول بج جائے گا۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ ووٹ اب الیکٹرانگ مشین پر ہونگے ،اپوزیشن نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ عدا لت جاتی ہےیانہیں، ہرالیکشن کے بعد دھاندلی کا نیا پنڈورا بکس کھل جاتا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مہنگائی ہے، اس کا حل تلاش کرنا ہے، مہنگائی تنخواہ دار طبقے کو براہ راست متاثر کر رہی ہے۔ عمران خان خوش نصیب ہیں انہیں نکمی اپوزیشن ملی ہے۔ سعودی عرب  کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے پاکستان کا لازوال رشتہ ہے، سعودیہ نے مشکل حالات میں قرض دیا، جس پر اس کے مشکور ہیں، چین بھی پاکستان کی معاشی مشکلات کم کرنے میں معاونت کر رہا ہے، چین پاکستان کا ہمالیہ سے بلند دوست ہے۔

شیخ رشید نے کہاکہ راولپنڈی کے ہرعلاقےمیں کالج اوریونیورسٹیاں ہیں، جہاں کی بیٹی پڑھی لکھی ہو اس کو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی ، اپنے علاقے میں کسی بدمعاش کو سر اٹھانے نہیں دیا ، تعلیم گھر میں آجائے تو وہ سمجھتا ہے ذمےداریاں کیا ہیں۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ لڑکوں سےزیادہ لڑکیاں تعلیم کےمیدان میں آگے ہیں، نئے سال کے آغاز پر کچھ کالجزمیں شفٹ کا نظام لایاجائے گا، راولپنڈی کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں بچیوں کیلئے کالج نہ ہو، جو یونیورسٹی کے مخالف تھےان کی بیٹیاں اب اس میں پڑھ رہی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved