اومی کرون کا خطرہ، ویمن کرکٹ ٹیم زمبابوے سے واپسی کے بعد قرنطینہ میں چلی گئی

1  دسمبر‬‮  2021

اومیکرون کا پھیلاؤ، پاکستان کرکٹ ویمنز ٹیم آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائرز کو ادھورا چھوڑ کر وطن واپس پہنچ گئی۔

کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر ویمن کرکٹ ٹیم کو تین روز کے لیے قرنطینہ کردیا گیا۔ پاکستان ویمن ٹیم ورلڈکپ کوالیفائر میں شرکت کےلیے زمبابوے گئی تھی جو اومی کرون وائرس کے خطرے کے پیش کوالیفائر  ختم ہونے کےباعث وطن واپس پہنچ گئی۔ویمنز کرکٹرز آج زمبابوے سے براستہ عمان وطن پہنچی ہے، اب  ٹیم کو تین روز کے لیے قرنطینہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایونٹ کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ کے باعث ختم کیا گیا جو کہ میزبان ملک زمبابوے اورجنوبی افریقا میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved