ن لیگ اور پی پی کی قیادت کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، عمران خان واحد وفاقی لیڈر ہیں، فواد چوہدری

1  دسمبر‬‮  2021

وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پی پی کی قیادت کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، عمران خان واحد وفاقی لیڈر ہیں۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی کا جلسہ خوش آئند ہے، نون لیگ کو بھی سینٹرل پنجاب سے باہر نکلنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ نون لیگ اور پی پی کی قیادت بہت سطحی ہے، ان کے پاس کوئی ایجنڈا بھی نہیں، علاقائی اور شدت پسند سیاست تب ہی ختم ہو گی جب قومی سیاست ہو گی۔فواد چوہدری کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ  یہ بات بھی ذہن میں رکھیں، کامیابی صرف تنقید سے نہیں مل سکتی، کوئی متبادل ایجنڈا ہوتا ہے تو لوگ متوجہ ہوتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں جماعتیں بڑی اصلاحات کے لیے بھی تجاویز دیں۔

چند روز قبل وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا لک میں عمران خان کے علاوہ کوئی لیڈرنہیں، ان کے علاوہ باقی سب بونے ہیں، وزیراعظم کی آواز پورے ملک میں جاتی ہے اور پورے ملک میں ان کا ووٹ بینک ہے، تحریک انصاف واحد قومی اور وفاقی پارٹی ہے جس نے پاکستان کو متحد رکھا ہوا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ لوگوں کو لالچ دیکر الیکشن لڑتی ہے، ووٹ کو ہزار،2ہزار میں خریدنا ووٹ کو عزت دینا ہے؟ سیاست مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بس کی بات نہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved