چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں بلوچستان کی ترقی خصوصا گوادر کیلئے بجلی کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں کی جلد از جلد تکمیل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات۔
ملاقات میں بلوچستان کی ترقی خصوصا گوادر کے لیے بجلی کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں کی جلد از جلد تکمیل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔ pic.twitter.com/lF2RW2o083
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) December 1, 2021
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں صوبے کو موسم سرما میں گیس کی بلاتعطل فراہمی اور کوئٹہ کراچی شاہراہ کی تعمیرسے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔
یاد رہے کہ گوادر کے شہری اور مختلف جماعتیں چند روز سے حکومت کے خلاف مظاہرے کر رہی ہیں، جس میں شہریوں کو ان کے حقوق دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔