عمر شریف کی علاج کیلئے امریکہ روانگی قریب، ائیر ایمبولینس آج کراچی پہنچے گی

26  ستمبر‬‮  2021

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ائیر ایمبولینس کی آمد اور روانگی کی درخواست موصول ہو چکی ہے جبکہ سی اے اے پہلے ہی باقاعدہ نوٹیفکیشن کے ذریعے ائیر ایمبولینس کو اجاز ت دے چکا ہے۔ ائیر ایمبولینس سوموار 27 ستمبر 2021ء کو صبح 5:30 بجے کراچی سے پرواز کرے گی جس کیلئے صبح 4:30 بجے عمر شریف کو آغا خان ہسپتال سے ائیر پورٹ لایا جائے گا۔  ائیر ایمبولینس جرمنی، آئس لینڈ اور کینیڈا سے ہوتی ہوئی واشنگٹن ڈی سی پہنچے گی۔ عمر شریف کے اہل خانہ نےعوام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved