ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ایک بار پھراضافہ

1  دسمبر‬‮  2021

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ایک بار پھر بہتری آئی ہے۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر روپے کے مقابلے میں 24  پیسے گری گئی ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 24 پیسے کم ہوکر 175 روپے 48 پیسے ہے جبکہ  اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 177 روپے ہے۔

روپے کی قدر میں اضافہ کیوں ہوا؟

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے پر بات کرتے ماہرین  نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں مقامی کرنسی کی قدر میں ہونے والے اضافے کی کئی وجوہات ہیں جن میں درآمدات میں کمی، ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ملک میں آنے والی سرمایہ کاری ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ برآمدات میں ہونے والے اضافے نے بھی روپے کو سہارا دیا تو دوسری جانب بیرونِ ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم بھی روپے کی قدر میں اضافے کا باعث بنیں جس کی وجہ سے مجموعی طور پر کرنٹ اکاؤنٹ یعنی جاری کھاتےسرپلس ہوئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ملک بھیجی جانے والی رقوم دو ارب ڈالر ماہانہ سے زائد ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved