وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے لوکل باڈیز ایکٹ میں ای وی ایم مشین پر انتخاب کی شق کو شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہےوزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے لوکل باڈیز ایکٹ میں ای وی ایم مشین پر انتخاب کی شق کو شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ اس سے قبل وفاقی حکومت قانون بنا چکی ہے اورپنجاب حکومت بھی ای وی ایم کو لوکل باڈیز ایکٹ کا حصہ بنائے گی۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے وفاقی وزیر شبلی فراز نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے ای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر عمل درآمد سے متعلق الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کا اعلان کیا ہے، الیکشن کمیشن کے ای وی ایم اور آئی ووٹنگ سے متعلق ہر ممکن تعاون کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ مالی، اسٹوریج، ٹیسٹنگ لیبارٹریز سمیت دیگر ضروریات سے متعلق حکومت الیکشن کمیشن سے تعاون کرے گی، وزیر اعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ آئندہ جتنے بھی انتخابات ہو، ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کے ذریعے ہو۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے مزید کہا کہ ای وی ایم ایک خواب ہے جس کو ہم حقیقت بنانا چاہتے ہیں۔