پی ٹی آئی نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا

1  دسمبر‬‮  2021

پاکستان تحریک انصاف نے ‏سیکریٹری جنرل عامرکیانی کے دستخط  کے بعد مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹ انتخابات لڑنے کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شوکت ترین کل اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے، اور سینیٹر منتخب ہونے کے بعد باضابطہ طور پر وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھائیں گے۔

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا سے سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے، جن کیلئے پی ٹی آئی کے سابق سینیٹر ایوب آفریدی نے وزیراعظم کی ہدایت پر استعفیٰ دے کر نشست خالی کی تھی۔

یاد رہے کہ شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر خزانہ کی مدت 16 اکتوبر 2021ء کو ختم ہوئی تھی، جس کے بعد آئین کے مطابق بطور وفاقی وزیر کام جاری رکھنے کیلئے ان کے پاس کسی منتخب نشست کا ہونا ضروری تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved