آرمی چیف کا آزادکشمیر رجمنٹل سینٹر مانسر کیمپ کا دورہ

1  دسمبر‬‮  2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج  آزاد کشمیر رجمنٹل سنٹر، مانسر کیمپ کا دورہ کیا ، یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کمانڈر کوئٹہ کور کو اے کے رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔

 

 

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے شاندار تاریخ ، پیشہ وارانہ مہارت ، آپریشنل کارکردگی اور جنگی تیاریوں پر آزاد کشمیر رجمنٹ کی تعریف کی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ  نے شرکاء سے خطاب میں آزاد کشمیر رجمنٹ کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے کے رجمنٹ کی پیشہ ورانہ مہارتوں، جنگی کارکردگی اور مختلف آپریشنز میں غیر معمولی کارکردگی کی شاندار تاریخ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved