پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید8افراد جاں بحق ہوگئے

2  دسمبر‬‮  2021

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید8افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار745 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید377کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 85 ہزار631ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 44ہزار137کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.85فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 76ہزار17، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار146، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار240،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار765، بلوچستان میں 33 ہزار488، آزاد کشمیر میں 34 ہزار563 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار412 ہو گئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار28افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار622، خیبرپختونخوا 5 ہزار851، اسلام آباد 956، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 360 اور آزاد کشمیر میں 742 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved