وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لیبر لاز میں بھی آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں ، پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے اسپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پروکٹر اینڈ گیمبل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عادل فرحت کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں عثمان بزدار نے کہا کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے زیرو این او سی کی پالیسی جلد متعارف کرائیں گے جبکہ انسپکٹر لیس رجیم کا نظام بھی متعارف کرا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیبر لاز میں بھی آسانیاں پیدا کی جا رہی ، پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے اسپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سرمایہ کاروں کیلئے وزیراعلیٰ سرمایہ کاری سہولت سینٹر قائم ہو چکا ہے ، سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور معیشت مستحکم ہوگی۔ملاقات میں پروکٹر اینڈ گیمبل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے موثر اقدامات کو سراہا ہے۔دوسری جانب چیف ایگزیکٹو آفیسر پروکٹر اینڈ گیمبل پاکستان عادل فرحت کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے کورونا وباء کے دوران بزنس کمیونٹی کیلئے بے پناہ آسانیاں پیدا کی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اربوں روپے کا ٹیکس ریلیف د ے کر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے بزنس فرینڈلی اقدامات کیے ہیں۔
عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ 3 برس میں 16 سیمنٹ پلانٹس کی منظوری دے چکے ہیں، سرمایہ کاری میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کیے ہیں۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔