ایران اور افغانستان کی سرحد پر طالبان اور ایرانی فورسز کے درمیان جھڑپیں

2  دسمبر‬‮  2021

ایران اور افغانستان کی سرحد پر شدید جھڑپوں کے دوران ایرانی سرحدی فوج کے متعدد اہلکار اور تین طالبان کمانڈر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی سرحدی فوج اور افغان طالبان کے درمیان جھڑپیں افغان صوبے نمروز کے سرحدی علاقے میں ہوئیں۔ایران کی سرحدی فوج کے اہلکاروں نے جھڑپ کے دوران بھاری اسلحے اور گولہ بارود کا استعمال کیا جب کہ افغان طالبان نے امریکی مسلح گاڑی ہموی کا استعمال کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق آج سہ پہر کو ایران اور افغانستان کی سرحد پر طالبان اور ایرانی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی ۔ سرحدی کسانوں کے درمیان تنازعہ کی وجہ سے طالبان اور ایرانی فورسز کے درمیان جھڑپ کا آغاز ہوا ۔ جس پر دونوں ممالک کے سرحدی کمانڈروں نے قابو پالیا ہے یہ جھڑپ چند گھنٹے تک جاری ہے۔ ادھر ایران کے صوبہ سیستان اور بلوچستان کے سکیورٹی معاون مرعشی نے اعلان کیا ہےکہ ایران اور افغانستان کے ہیرمند علاقہ میں طالبان کے ساتھ معمولی جھڑپ ہوئی ، جو ختم ہوگئی ہے اور دونوں ممالک کے سرحدی حکام اس واقعہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔

تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے کا کہنا تھا کہ افغانستان کے سرحدی علاقوں کے رہائشیوں کی نقل وحرکت سے غلط فہمی ہوئی اورسرحد پرفائرنگ کا تبادلہ ہوا۔اب سرحد پرمعمول کے مطابق ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved