اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی کی نشست طالبان کو نہ دینا غیرمنصفانہ ہے،سہیل شاہین

2  دسمبر‬‮  2021

اقوام متحدہ  کی کمیٹی نے فیصلہ کیا اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی کی نشست   پر افغانستان کی نمائندگی کوئی نہیں کرے گا۔

اقوام متحدہ کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ طالبان کو اقوام متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کمیٹی نے میانمار کے فوجی حکمرانوں کو بھی ملک کی نمائندگی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ خبرایجنسی کے مطابق سوئیڈش سفیر کی زیرصدارت کمیٹی نے افغانستان اور میانمار کے حوالے سے فیصلہ سنایا۔

ترجمان طالبان حکومت سہیل شاہین نے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی کا افغانستان کوجنرل اسمبلی میں نشست نہ دینا غیرمنصفانہ اورغیراصولی فیصلہ ہے۔اس فیصلے سے افغان عوام کوان کے قانونی حق سے محروم کردیا گیا۔

سہیل شاہین کا مزید کہنا تھا کہ توقع ہے مستقبل قریب میں یہ حق اقوام متحدہ میں  افغان حکومت کے نمائندوں کے حوالے کردیا جائیگا جس سے افغان عوام کے مسائل کوموثرطریقے سے حل کرنے میں مدد ملے گی اورعالمی برادری سے مثبت رابطے ہوں گے۔

دوسری جانب ادھرعالمی بینک نے افغانستان کے منجمد فنڈز دو امدادی تنظیموں کو منتقل کرنے کی منظوری دیدی۔ عالمی ادارہ خوراک اور عالمی ادارہ اطفال کو 280 ملین ڈالر کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved