پابندی ختم ہونے کے بعدپاکستان کی سعودی عرب کے لیے براہ راست پروازیں شروع

2  دسمبر‬‮  2021

سعودی عرب کے پاکستان سمیت 6 ممالک سے کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں ختم کرنے کے بعد پی آئی اے نے براہِ راست سعودی عرب آپریشن شروع کردیا۔
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان اور انڈیا سمیت کئی ممالک پر براہ راست عائد سفری پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں اور آج سے چھ ممالک سے مسافر براہ راست مملکت میں داخل ہو سکیں گے۔یکم دسمبر سے سعودی عرب کی جانب سےکورونا سے متعلق سفری پابندیاں ختم ہونے کے بعد 121 مسافروں کو لیے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کی پہلی پرواز مدینہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اتری، آج پاکستان کی مزید 5 پروازیں ایک ہزار 400 مسافروں کو سعودی عرب پہنچائیں گی۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا پابندیاں ختم ہونے کے بعد پی آئی اے نے سعودی عرب کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے رواں ہفتے سعودی عرب کے لیے 33 پروازیں آپریٹ کرےگا، اور آئندہ ہفتے اضافے کے بعد ان کی تعداد 48 کردی جائے گی۔اس کے ساتھ ان کو پانچ روز قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے، چاہے مملکت سے باہر وہ تمام حفاظتی انتظامات سے گزر چکے ہوں۔ ان کو مملکت پہنچنے پر پہلے روز اور پانچویں روز کورونا ٹیسٹ کروانا ہو گا۔اگرچہ سعودی حکومت پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے تاہم پچھلے جنوبی افریقہ میں کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد کچھ افریقی ممالک پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب کی جانب سے پاکستان اور انڈیا سمیت چھ ممالک کو یکم دسمبر سے براہ راست پروازوں کی اجازت دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved