وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کا کہنا ہے کہ کورونا کے باوجود تین سال میں 11 لاکھ لوگوں کو تو صرف بیرون ملک نوکری ملی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کورونا کے باوجود تین سال میں 11 لاکھ لوگوں کو تو صرف بیرون ملک نوکری ملی ہے، اگلے دو سالوں میں پوری امید ہے 20 لاکھ لوگ بیرون ملک جائیں گے، ان کی تفصیل اس طرح ہے۔ فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں تفصیلات بھی شیئر کی ہیں جن میں واضح ہے کہ کتنی تعداد میں پاکستانی کن کن ممالک میں گئے ہیں۔
کرونا کے باوجود تین سال میں گیارہ لاکھ لوگوں کو تو صرف بیرون ملک نوکری ملی ہے، اگلے دو سالوں میں پوری امید ہے بیس لاکھ لوگ بیرون ملک جائیں گے، ان کی تفصیل اسطرح ہے pic.twitter.com/Fm7JQb9os1
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 2, 2021
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ای وی ایم پر عمل درآمد کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نےالیکٹرونک ووٹنگ مشین پرکام شروع کردیا، جس کے تحت پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے ای وی ایم اورانٹرنیٹ ووٹنگ کے قانون پر عمل درآمدکیلئے3کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں۔ جس پروزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ الیکش کمیشن کا ای وی ایم اور بیرون ملک پاکستانیوں کی ووٹنگ کے امور پر ٹیکنیکل کمیٹیاں بنانےکا فیصلہ انتہائی احسن ہے، پارلیمان کے فیصلے تمام اداروں کے لئے مقدم ہیں، انتخابات میں الیکشن کمیشن کے چیئرمین اور ممبران کا کردارانتہائی اہم ہے، اور حکومت ان معاملات پر الیکشن کمیشن سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔
الیکش کمیشن کا EVM اور بیرون ملک پاکستانیوں کی ووٹنگ کے امور پر ٹیکنیکل کمیٹیاں بنانےکا فیصلہ انتہائ احسن ہے، پارلیمان کےفیصلے تمام اداروں کیلئے مقدم ہیں انتخابات میں الیکشن کمیشن کے چیئرمین اور ممبران کا کردارانتہائ اہم ہے اورحکومت ان معاملات پرالیکشن کمیشن سے ہرممکن تعاون کرےگی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 2, 2021