اسلام آباد میں اساتذہ اور ملازمین وفاقی تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے اقدام کے خلاف ڈی چوک سے خاردار تاریں ہٹا کر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچ گئے۔
وفاقی دارالحکومت کے سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہوئے تین روز گزر گئے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت آج تمام اسکولوں میں ہڑتال و بائیکاٹ کرتے ہوئے سیکڑوں اساتذہ و غیر تدریسی ملازمین پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں کے ہزاروں اساتذہ اور طالب علموں نے تمام رکاوٹیں عبور کرکے پارلیمنٹ کی طرف پیش قدمی شروع کی۔حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کو میئر اسلام آباد کے زیر انتظام لانے پر اسلام آباد بھر میں مظاہرے pic.twitter.com/gyCDADiFdC
— Abdullah Momand (@AbdullahMomandJ) December 2, 2021
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پولیس لائن اسلام آباد میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے اسلام آباد پولیس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، اسلام آباد، مری اور خیبرپختونخوا تک پھیل گیا، اسلام آباد پولیس کی ذمہ داری بڑھتی جا رہی ہے، معاشرہ ذمہ داریوں کا احساس کرے، پولیس پر بلا جواز تنقید نہ کی جائے، عمارتیں بلند کرنے سے صلاحتیں بلند نہیں ہوتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنے مظاہرے ڈی چوک میں ہوتے ہیں دنیا میں نہیں ہو تے۔