عالمی بینک کی افغانستان کو امدادی رقم جاری کرنے کی حمایت

2  دسمبر‬‮  2021

عالمی بینک کے بورڈ نے منجمد ٹرسٹ فنڈ میں سے افغانستان کے لیے 28 کروڑ ڈالر کی امدادی رقم جاری کرنے کی حمایت کی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق افغانستان میں بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی بینک نے مذکورہ رقم 2 امدادی اداروں کو جاری کرنے کی حمایت کی ہے۔ جن میں اقوام متحدہ کا ادارہ عالمی فوڈ پروگرام اور چلڈرن فنڈ (یونیسف) شامل ہیں۔

اس رقم کو جاری کرنے کے لیے عالمی بینک کے افغانستان کی تعمیر نو کے ٹرسٹ فنڈ (اے آر ٹی ایف) سے منسلک 31 ڈونرز کی جانب سے منظوری کی ضرورت ہے۔عالمی بینک کے بورڈ ممبران کے اجلاس میں 1.5 ارب ڈالر کے ٹرسٹ فنڈ میں سے  5 کروڑ ڈالر انسانی امدادی اداروں کو منتقل کرنے کا معاملہ زیر غور آیا تھا۔واضح رہے کہ افغانستان کی عوام کو معاشی بدحالی ،سردیوں میں خوراک کی کمی اور بڑھتی ہوئی غربت کا سامنا ہے۔اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے وبائی امراض، موسمیاتی تبدیلیاں اور تنازعات مزید لوگوں کو قحط کے دہانے پر دھکیل رہے ہیں، جبکہ افغانستان میں انسانی امداد کے پروگرام کو تین گنا زیادہ بڑھا دیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی امداد جاری ہونے سے افغانستان میں حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved